ریلائنس جیو فون کی بکنگ شروع ، پانچ سو روپے دے کر کرائیں پری بکنگ، یہ ہے پراسیس

Aug 24, 2017 07:02 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 07:02 PM IST

ممبئی۔ ریلائنس جیو کے فون کی پری بکنگ جمعرات کو ساڑھے پانچ بجے سے شروع ہوچکی ہے۔ آپ

http://www.jio.com/en-in/book-jio-phone

ریلائنس جیو فون کی بکنگ شروع ، پانچ سو روپے دے کر کرائیں پری بکنگ، یہ ہے پراسیس

لنک پر جا کر جیو کے فون کی پری بکنگ کر سکتے ہیں۔ وہیں، آف لائن موڈ میں جیو رٹیلرس اور ریلائنس ڈیجیٹل اسٹورس سے بکنگ ہو گی۔

پانچ سو روپے دے کر کرائیں پری بکنگ

پانچ سو روپئے دے کر جیو کے فون کی پری بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ فون کی ڈلیوری کے وقت سیکورٹی ڈپازٹ میں اس رقم کو جوڑ لیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے بعد میں صرف ایک ہزار روپئے ہی دینے ہوں گے۔ جیو فون کے صارفین چھتیس مہینہ بعد فون واپس کر کے سیکورٹی ڈپازٹ کو واپس لے سکتے ہیں۔ پری بکنگ کرائے جانے کے بعد جیو فون پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ اس فون کی کئی خصوصیات ہیں۔

جیو کے فون میں وائس کالنگ ہمیشہ مفت میں ہو گی۔ اس فون میں ڈیٹا قابل استطاعت قیمتوں پر ملے گا۔ جیو فون پر جیو کی طرف سے ان لمٹیڈ ڈیٹا ملے گا۔ جیو ہر مہینہ ایک سو تریپن روپئے میں فری وائس اور ان لمٹیڈ ڈیٹا دے گا۔ یہ شرح حال کی شرحوں کے مقابلہ میں کافی کم ہے۔ ساتھ ہی جیو فون یوزرس کو دو سیشے ریچارج کا متبادل بھی ملے گا۔ اس کے تحت تریپن روپئے میں ایک ہفتہ اور تیئس روپئے میں دو دن کے لئے فری کالنگ اور ان لمٹیڈ ڈیٹا ملے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز