ریزرو بینک نے جاری کئے 500 روپے کے نئے نوٹ، انسیٹ میں لکھا ہے اے

Jun 13, 2017 03:48 PM IST | Updated on: Jun 13, 2017 03:48 PM IST

ممبئی۔  ریزرو بینک نے مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں پانچ سو روپے کے نئے نوٹ جاری کئے ہیں۔ مرکزی بینک نے آج بتایا کہ نئے نوٹوں پر ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہیں۔ ان کے انسیٹ میں دونوں طرف انگریزی کا بڑا حروف ’’اے‘‘ پرنٹ ہے۔ نوٹ کا پرنٹ سال 2017 پچھلے حصے پر چَھپا ہوا ہوگا۔ ریزرو بینک نے بتایا کہ 500 کے پرانے نوٹ بھی درست ہیں اور چلن میں رہیں گے۔ نئے نوٹ کی دیگر خصوصیات فی الحال موجودہ 500 روپے کے نوٹوں جیسی ہی ہوں گی۔

مرکزی بینک نے گزشتہ سال 09 نومبر سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کر دیے تھے۔ اس کے بعد پانچ سو روپے کا نیا نوٹ لایا گیا تھا، جبکہ ایک ہزار روپے کے نوٹ کا چلن بند کردیا گیا تھا۔ نوٹ بندي کے بعد دو ہزار کا نوٹ چلن میں آیا ہے جو مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کا ہے۔

ریزرو بینک نے جاری کئے 500 روپے کے نئے نوٹ، انسیٹ میں لکھا ہے اے

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز