راج ٹھاکرے کی نونرمان سینا میں بغاوت، 6 کونسلر شیوسینا میں شامل

Oct 13, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 09:34 PM IST

ممبئی۔  راج ٹھاکرے کی سربراہی والی مہاراشٹرنو نرمان سینا کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس کے سات میونسپل کاونسلروں میں سے چھ میونسپل کونسلر نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کر لی۔ نو نرمان سینا کے جن کونسلروں نے پارٹی چھوڑا ہے اس میں ایم این ایس کے کارپوریشن کے گروپ لیڈر دلیپ لانڈے بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا نے 2012 میں کارپوریشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے29 کونسلر وں کو  کامیابی حاصل ہوئی تھی،لیکن اس کے برعکس 2017میں ہونے والے الیکشن میں اس کے کھاتے میں میں صرف سات نشستیں آئی تھیں۔

واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی میں اپنی دھمک برقرار رکھنے کے لئے نو نرمان سینا مختلف سیاسی تدبیریں اختیار کررہی ہے۔ گذشتہ دنوں راج ٹھاکرے پہلے اور ریلوے فٹ اوور پل اور پھر شہر میں غیر قانونی ہاکروں کے خلاف سختی سے کام کرنے کے لئے بی ایم سی سے مطالبہ کیا تھا اور میونسپل کمشنر اجوئے مہتا سے ملاقات کرکے سخت کارروائی کئے جانے کی مانگ کی تھی۔ شیو سینارکن کونسل انیل پارب نے اخبار نویسیوں کو بتایا کہ نونرمان سینا کے جن کونسلروں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے ان تمام افراد نے قانونی عمل کو مکمل کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ افسر کو مطلع کیا ہے ۔

راج ٹھاکرے کی نونرمان سینا میں بغاوت، 6 کونسلر شیوسینا میں شامل

مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز