بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کی فاروق عبداللہ کی حمایت ، کہا : جموں و کشمیر ہمارا اور پی او کے پاکستان کا

بالی ووڈ کے سینئر ادکار رشی کپور نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اس بیان کی حمایت کی ہے ، جس میں فاروق عبداللہ نے پاک مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا تھا ۔

Nov 12, 2017 03:09 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 03:10 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اس بیان کی حمایت کی ہے ، جس میں فاروق عبداللہ نے پاک مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا تھا ۔ ٹویٹر پر اداکار رشی کپور نے لکھا کہ فاروق عبداللہ جی سلام ، آپ سے پوری طرح سے متفق ہوں ، جموں و کشمیر ہمارا ہے اور پی او کے ان کا ہے ، یہی ایک آخری راستہ ہے ، جس سے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے ، تسلیم کیجئے اسے ۔

در اصل فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ پوری دنیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کا جو حصہ پاکستان کے پاس ہے، وہ پاکستان کا ہےاور جو حصہ ہندوستان کے پاس ہے، وہ حصہ ہندوستان کا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ نیشنل کانفرنس صدر نے کشمیر کی مکمل آزادی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ’فاروق عبداللہ تو یہ کہتا ہے کہ آزادی کا معاملہ ہی نہیں ہے۔ ہم لوگ لینڈ لاکڈ (خشکی سے گھرے ہوئے) ہیں۔ ایک طرف سے چین، ایک طرف سے پاکستان اور ایک طرف سے ہندوستان ہے۔ تینوں کے پاس ایٹم بم ہیں۔ ہمارے پاس اللہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ تو پھر یہ جو آزادی کی بات کرتے ہیں، غلط کرتے ہیں‘۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کی فاروق عبداللہ کی حمایت ، کہا : جموں و کشمیر ہمارا اور پی او کے پاکستان کا

بالی ووڈ اداکار رشی کپور

رشی کپور نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں 65 سال کا ہوں اور مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں ، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی جڑوں کو دیکھ سکیں ، بس کروا دیجئے ، جے ماتا دی ۔

تاہم تھوڑی دہی دیر میں رشی کپور کا یہ ٹویٹ وائرل ہوگیا اور لوگ کے الگ الگ تبصرے آنے شروع ہوگئے ۔ کئی یوزر نے لکھا کہ رشی کپور نے شراب کے نشے میں یہ ٹویٹ کیا ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ آپ نے یہ ٹویٹ ہفتہ کو کیا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ آپ شراب کے نشے میں تھے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ کم سے کم پاکستان کو تو انسانی حقوق کی بات نہیں کرنی چاہئے ، جب وہاں اقلیتوں کے ساتھ انسانوں کی طرح برتاو نہیں کیا جارہا ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز