انتخابات سے عین قبل آر ایس ایس نے پھر ریزرویشن پر اٹھایا سوال ، لالو کا دوٹوک جواب ، یہ کوئی خیرات نہیں

اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے آر ایس ایس نے ریزرویشن پر ایک مرتبہ پھر بڑا بیان دیا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک کی تشہیری مہم کے سربراہ منموہن وید نے ریزرویشن ختم کئے جانے کی وکالت کی ہے۔

Jan 20, 2017 08:28 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 09:05 PM IST

جے پور : اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے آر ایس ایس نے ریزرویشن پر ایک مرتبہ پھر بڑا بیان دیا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک کی تشہیری مہم کے سربراہ منموہن وید نے ریزرویشن ختم کئے جانے کی وکالت کی ہے۔ ادھر آر جے ڈی سپریم لالو پرساد یادو نے وید کے تبصرے پر تیکھا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کا حق چھیننا کسی کے بس کانہیں ہے۔ لالو نے کہا کہ لگتا ہے بی جے پی نے بہار انتخابات سے کوئی سبق نہیں لیا ہے۔

جمعہ کو جے پور لٹریچر فیسٹیول میں وید نے کہا کہ ریزرویشن کو ختم کیا جانا چاہئے اور اس کی جگہ ایسا نظام لانے کی ضرورت ہے ، جس میں سب کو یکساں مواقع اور تعلیم ملے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طویل مدت تک ریزرویشن جاری رہا ، تو یہ علاحد گی پسندی کی طرف لے جائے گا۔سنگھ پرچارک نے کہا کہ 'کسی بھی قوم میں ہمیشہ کے لئے ایسے ریزرویشن کا انتظام ہونا اچھی بات نہیں ہے۔ سب کو یکساں مواقع اور تعلیم ملے۔منموہن وید نے کہا کہ ریزرویشن پر از سرنو غور کرنا چاہئے اور تمام برادری کے لئے کرنا چاہئے۔ آزادی کے بعد ہمارا معاشرہ اتنا پسماندہ کیوں ہے اور غریب ناخواندہ کیوں ہے تو اس کو بھی دیکھنا چاہئے۔

انتخابات سے عین قبل آر ایس ایس نے پھر ریزرویشن پر اٹھایا سوال ، لالو کا دوٹوک جواب ، یہ کوئی خیرات نہیں

وید نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی کے لئے الگ سے حقوق دیے گئے ہیں، ان کو کافی وقت سے وسائل سے دور رکھا گیا ، اس لئے ان کو یکساں مواقع دینے کے لئے ریزرویشن کا انتظام کیا گیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے بھی کہا تھا کہ ریزرویشن بہت دنوں تک صحیح نہیں ہے۔ یہ علاحدگی پسندی کو فروغ دینے کی بات ہے۔ ' تاہم ڈیمیج کنٹرول کرتے وہئے وید نے یہ بھی کہا کہ جب تک سماج میں امتیازی سلوک ہے اور جب تک سب کو مساوی مواقع نہ مل جائیں ، اس وقت تک ریزرویشن کا سسٹم جاری رہنا چاہئے۔

آر ایس ایس کے اس تبصرہ پر لالو پرساد یادو نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کر کے سنگھ اور مودی پر تیکھا حملہ بولا۔ آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ 'ریزرویشن آئین کے زریعہ فراہم کردہ حق ہے۔ آر ایس ایس جیسی نسل پرست تنظیم کی بیل آؤٹ نہیں، اس کو چھیننے کی بات کرنے والوں کو اوقات میں لانا مجھے بخوبی آتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز