پنجاب : لدھیانہ میں شاکھا سے لوٹتے وقت آر ایس ایس کارکن رویندر گوسائی کا گولی مار کرقتل

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر آر این ڈھوکے دیگر افسران کے ساتھ وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

Oct 17, 2017 12:36 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 01:08 PM IST

لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے ایک کارکن رویندر گوسائی کا آج صبح نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر آر این ڈھوکے دیگر افسران کے ساتھ وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے شہر کے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر گوسائی صبح گگن دیپ کالونی میں سنگھ کی شاکھا سے جب وہ گھر لوٹ رہے تھے تو ان کے گھر کے باہر ہی دو نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی ماردی،جس سے ان کی وقوعہ پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر گوسائی کی موت کی اطلاع ملتے ہیں سینکڑوں آرایس ایس کارکن وہاں جمع ہوگئے ہیں۔

پنجاب : لدھیانہ میں شاکھا سے لوٹتے وقت آر ایس ایس کارکن رویندر گوسائی کا گولی مار کرقتل

آر ایس ایس کارکن رویندر گوسائی

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 2016میں آر ایس ایس کے پرانت سہ سنگھ چالک بریگیڈیئر جگدیش گگنیجا کا بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز