بی جے پی کے اقتدار میں ہر طبقہ پریشان ، الیکشن میں عوام سکھائیں گے سبق : سچن پائلٹ

راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے وزیراعلی وسندھرا راجے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقتدار میں ہر طبقہ پریشان ہے اور الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔

Nov 02, 2017 07:23 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 07:23 PM IST

اجمیر: راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے وزیراعلی وسندھرا راجے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقتدار میں ہر طبقہ پریشان ہے اور الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔مسٹر پائلٹ آج اجمیر میں اسٹوڈنٹ یونین کے دفتروں کے افتتاح کےلئے اجمیر پہنچے اور یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اجمیر میں ان کے پارلیمنٹ میں رہتے کشن گڑھ کا ہوائی اڈہ اور سینٹرل یونیورسٹی کھولنے کے ساتھ متعدد ریل گاڑیاں شروع ہوئیں، جس کا فائدہ آج بی جے پی لے رہی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اجمیر ضلع کے عوام کے دل میں یہ بات گھر کرچکی ہے کہ ضلع کی ترقی کانگریس کے وقت زیادہ ہوئی۔

انہوں نے بی جے پی حکومت کو عوام مخالف،کسان مخالف،ملازم مخالف بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ اقتدار کے نشہ میں ایسے کام ہورہے ہیں جو عوام کو سہولیات مہیاکرانے سے بالکل مختلف ہیں اور عوام حکومت کے کاموں سے عاجز آچکے ہیں۔مسٹر پائلٹ نے امیدظاہر کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔پارٹی امیدوار کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اعلی کمان جسے بھی ٹکٹ دیں گی کانگریس کے سبھی کارکنان اس کے لئے کام کریں گے اور ووٹو ں کی اکثریت سے اسے فتح دلائیں گے۔

بی جے پی کے اقتدار میں ہر طبقہ پریشان ، الیکشن میں عوام سکھائیں گے سبق : سچن پائلٹ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز