بالآخر ساگریكا کے ہوئے ظہیر خان، شئیر کیں تصویریں

Apr 25, 2017 09:07 AM IST | Updated on: Apr 25, 2017 09:11 AM IST

ممبئی۔ یوں تو انڈین کرکٹر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریكا گھاٹگے کے درمیان ریلیشن شپ کے چرچے طویل عرصہ سے ہو رہے ہیں۔ لیکن، پیر کو ان بحثوں پر روک لگاتے ہوئے ظہیر نے ٹوئٹر پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ اس ٹویٹ میں ظہیر نے لکھا کہ 'کبھی بھی اپنی بیوی کی پسند کا مذاق نہ اڑائیں، آپ بھی ان کی ہی پسند ہیں۔ جیون بھر کے ساتھی۔ ٹویٹ کی گئی اس تصویر میں ساگریكا ظہیر کے ساتھ منگنی کی انگوٹھی پہنے نظر آرہی ہیں۔

ساگریكا گھاٹگے نے بھی ظہیر کے ساتھ منگنی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، 'جیون بھر کے ساتھی۔ طویل عرصہ سے ٹیم انڈیا کے سابق گیندباز ظہیر خان ساگریكا کے ساتھ اپنے لو افیئر کو لے کر کافی چرچا میں بنے ہوئے تھے۔ بالی ووڈ اداکارہ ساگریكا گھاٹگے اور ظہیر خان کو لے کر اکثر خبریں آتی رہتی تھیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھے جاتے تھے۔ سوشل میڈیا پر کئی بہی خواہوں نے ظہیر اور ساگریكا کو مبارک باد دی۔

بالآخر ساگریكا کے ہوئے ظہیر خان، شئیر کیں تصویریں

ظہیر خان کے ٹوئیٹر پیج سے

بتا دیں کہ گزشتہ سال یوراج سنگھ اور ہیجل کیچ کی شادی میں ظہیر اور ساگریكا گھاٹگے دونوں ایک ساتھ شامل ہوئے تھے۔ حالانکہ تب ساگریكا نے کہا تھا کہ، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ میں جیسی ہوں ویسی ہی رہوں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز