سہارا گروپ کو بڑا جھٹکا ، ایمبی ویلی کی نیلامی کا نوٹس جاری ، دو مرحلوں میں ہوگی فروخت

Aug 14, 2017 05:10 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 05:10 PM IST

ممبئی: سہارا گروپ کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب بمبئی ہائی کورٹ نے اس کے پروجیکٹ کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے تین دن پہلے ہی سہارا گروپ کی ایمبی ویلی کی نیلامی روکنے کی عرضی خارج کردی تھی۔ سرکاری لکویڈیٹر ونود شرما نے نیلامی کا اشتہار اہم اخبارات میں شائع کیا ہے۔ مہاراشٹر کے پنے ضلع میں سہارا گروپ کی ایمبی ویلی کے لئے نیلامی قیمت 37392 کروڑ روپئے رکھی گئی ہے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے ایمبی ویلی پروجیکٹ بہت بڑے علاقے میں ہے۔ اس لئے اس کی دو دن میں مرحلہ وار نیلامی کی جائے گی۔ شیئر بازار کی سیکوریٹیز اینڈ ایکسچنج بورڈ (سیبی) اور سہارا گروپ کے مابین دو کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کے پیسے واپس کرنے کیلئے طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا ہے۔ اس معاملے میں گروپ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کو کافی عرصہ جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔

سہارا گروپ کو بڑا جھٹکا ، ایمبی ویلی کی نیلامی کا نوٹس جاری ، دو مرحلوں میں ہوگی فروخت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز