salim khan reveal salman khan was not good at studies in school times snm سلمان خان کا جب پورا خاندان آیا ایک ساتھ تو سلیم خان نے کھولا یہ بڑا راز– News18 Urdu

...سلمان خان کا جب پورا خاندان آیا ایک ساتھ تو سلیم خان نے کھولا یہ بڑا راز

د کپل شرما شو کے پروڈیوسر سلمان خان گزرے ہفتے کامیڈی کنگ کے ساتھ نظر آئے۔ پورا خاندان ایک ساتھ آیا تو قصوں کی جھڑی لگ گئی اور باتوں کے اسی سلسلے میں ہوا ایک بڑا انکشاف۔

Jan 08, 2019 10:47 AM IST | Updated on: Jan 08, 2019 10:52 AM IST

دا کپل شرما شو کے پروڈیوسر سلمان خان گزرے ہفتے کامیڈی کنگ کے ساتھ نظر آئے۔ پورا خاندان ایک ساتھ آیا تو قصوں کی جھڑی لگ گئی اور باتوں کے اسی سلسلے میں ایک بڑا انکشاف ہوا۔ سلمان خان  کے والد سلیم خان کی باتوں سے سامنے آیا کہ بھائی جان پڑھنے۔ لکھنے میں کچھ خاص اچھے نہیں تھے۔

سلیم خان نے کہا میرے گھر میں گنیش نام کا ایک شخص آیا کرتا تھا۔ جب بھی وہ آتا تو اس کی بڑی عزت ہوتی۔"گنیش کو کرسی دو، پانی پلاؤ، گنیش سر آ گئے'۔ میں نے سوچا کی آخر یہ شخص کون ہے جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت مل رہی ہے۔ پتہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم پڑا کہ گنیش وہ ہے جو اسکول سے امتحان پیپر لیکر آتا ہے۔

...سلمان خان کا جب پورا خاندان آیا ایک ساتھ تو سلیم خان نے کھولا یہ بڑا راز

Loading...

سلمان خان کے والد نے انکشاف کیا تو کپل "سلیم صاحب آپ سہیل کا راز کھول رہے ہیں"۔ اس پر سلمان نے ہنستےہوئے خود قبول کیا کہ یہ ان سجرا قصہ ہے۔ خان۔۔۔۔خاندان کے ساتھ کپل کا ایہ ایپیسوڈ کافی خاص رہا۔ اس میں سلمان کی اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ خاص باؤنڈنگ دیکھنے کو ملی۔ وہیں سلیم خان بھی کافی اچھے موڈ مین ںظر آئے۔ جب آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے ان سےسوال کیا " بچوں نے بچپن میں زیادہ پریشان کیا یا جوانی میں؟ تو سلیم صاحب مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بچپن سے لیکر آج تک پریشان ہی کر رہے ہیں۔

Loading...