! دشمن بنے دوست ، 17 سال بعد سنجے لیلا کی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے سلمان اور شاہ رخ 

مڈ ۔ ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

Nov 04, 2018 01:31 PM IST | Updated on: Nov 04, 2018 01:33 PM IST

بالی ووڈ میں جہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک دوسرے کا دشمن بتایا جاتا تھا وہیں ب ان دونوں کی دوستی سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں سلمان ، شاہ رخ کی فلم 'زیرو' کا پرموشن کرتے نظر آئے تھے۔ ایسے میں دونوں کے مداحوں کیلئے ایک اچھی  خبر سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میگا اسٹار ایک بار پھر ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

مڈ ۔ ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو سنجے سال 1991 میں آئی قدآور فنکار فنکار دلیپ کمار اور راج کمار کی فلم " سودا گر " کا ری میک بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ اور سلمان ،دلیپ کمار اور راج کمار کی جگہ لے سکتے ہیں۔ فی الحال خبریں ایسی بھی ہیں کہ اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات سال 2019 کے آخر میں شروع ہو سکتی ہے۔

! دشمن بنے دوست ، 17 سال بعد سنجے لیلا کی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے سلمان اور شاہ رخ 

سلمان خان اور شاہ رخ خان

بتادیں کہ شاہ رخ اور سلمان کی جوڑی سال 1995 مین آئی فلم ' کرن ارجن ' ، ' کچھ کچھ ہوتا ہے '۔ (1998) اور سال 2002 میں آئی مادھوری دکشت ، شاہ رخ خان ، س؛مان خان کی فلم ' ہم تمہارے ہیں صنم' میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Loading...

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی میچ دیکھتے ہوئے پوسٹ کی خوبصورت تصویر

جب وکاس نے لگایا دیپکا کو گلے تو شوہر شعیب ابراہیم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا یہ میسیج

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز