ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے20 بیت الخلاء مدراس پاڑہ مکینوں کوسونپے

Jun 12, 2017 09:38 AM IST | Updated on: Jun 12, 2017 09:38 AM IST

ممبئی ۔ کل  یہاں فلم اداکار سلمان خان نے شہر کے مضافاتی علاقے مدراس پاڑہ میں20بیت الخلاء مکینوں کے حوالے کیے۔ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔ فی الحال ممبئی کی جھگی جھوپڑی بستیوں اوربدحال گاؤں کوشامل کیاگیا ہے۔ جہاں لوگ کھلے میں رفع حاجت کرتے تھے۔ اس موقع پرممبئی کے میونسپل کمشنراجوئے مہتابھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سلمان کے ساتھ بیت الخلاء کی تعمیرمیں راہل کنال کے این جی او’آئی لو ممبئی‘ شیکھرتولانی کی صاحب رئیلٹی اور روشن سچدیوکی تنظیم سچ انسان رئیلٹی کے تعان سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس موقع پر سلمان نے کہاکہ پہلے آس پاس کے گاؤں اور گندی بستیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ان بیت الخلاء میں1500لیٹرکاسٹوریج ٹینک،بورویل اور700فٹ طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ اداکارسلمان خان نے کہا کہ اس موقع پروہ اچھامحسوس کررہے ہیں، لیکن یہ شروعات ہے۔اس علاقے میں تین ہزار مکانات ہیں اورہرایک گھرمیں چھ  آٹھ افراد رہائش پذیرہیں۔ ہماراخیال ہے کہ مزید بیت الخلاء کی ضرورت ہے ،کیونکہ صرف 36بیت الخلاء ہیں۔ ہم مزید بیت الخلاء تعمیرکی منظوری لیں گےاورکوشش ہوگی کہ ان کے گھرمیں سہولت فراہم کرائی جائے۔

میونسپل کمشنراجوئے مہتا نے کہا کہ سلمان نے اپنی جیب سے بیت الخلاء کی تعمیرپرتوجہ دی ہے اوربینگ ہیومن فاونڈیشن کابھی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایم سی نے29 دسمبر2016سے یہ مہم شروع کی ہے اورگزشتہ چھ ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں1600 بیت الخلاء تعمیرکیے ہیں اورآئندہ چھ ماہ میں مزید6000بیت الخلاء بنائے جائیں گے۔ بی ایم سی ہر 500میٹرمیں بیت الخلاء تعمیرکرے گی۔انہوں نے اپیل کی کہ مزید لوگ اور تنظیمیں اس مقصد کیلئے آگے آئیں تاکہ لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت کرنے سے روکاجائے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے20 بیت الخلاء مدراس پاڑہ مکینوں کوسونپے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز