بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ، ممبئی پولیس نے بڑھائی سیکورٹی

Jun 13, 2018 09:52 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 12:07 AM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے معروف اداکار سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا۔ کیونکہ ہریانہ پولیس ٹاسک فورس نے مطلع کیا ہے کہ خفیہ اطلاع کے مطابق سپراسٹار کی جان کو خطرہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجستھان کی خطرناک لارنس بشنوئی گینگ نے اداکار سلمان خان کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے کے کیس میں ملوث ہیں۔ بشنوئی کا دست راست سمپت نہیرا کو حال میں پولیس نے گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہو ا، جس کی اطلاع ممبئی پولیس کو دی گئی ہے۔پولیس نے سلمان خان کی رہائش گاہ اور شوٹنگ کے دوران سیکو رٹی بڑھا دی ہے اور انہیں ایک ذاتی باڈی گارڈ بھی فراہم کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ، ممبئی پولیس نے بڑھائی سیکورٹی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز