گجرات : سرکار شاہ عالم کے عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کیلئے مانگی گئی دعا

Mar 29, 2017 11:07 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 11:45 PM IST

احمد آباد :ملک میں جہاں کچھ لوگ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وہیں احمد آباد میں شاہ عالم سرکار کے 558 ویں عرس کے موقع پر منفرد قومی اتحاد کی مثال دیکھنے کو ملی ۔ شاہ عالم درگاہ کے خدمتگار سببا خان کے دوست جتیش گجاريا گزشتہ پانچ سالوں سے پورے عقیدت کے ساتھ عرس کے دسویں یعنی آخری دن چادر پیش کرتے ہیں اور پورے ہندوستان میں رہنے والے سبھی مذاہب سے وابستہ لوگوں کے لئے سلامتی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں ۔

اس موقع پر جتیش گجاريا نے کہا کہ آج جس طرح کے ملک میں حالات پیدا ہو رہے ہیں ، یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے سود مند نہیں ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ ہندو اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کا تہوار مل جل کر منانا چاہئے ، تبھی صحیح معنوں میں ہندوستان کو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ مانا جائے گا ۔

گجرات : سرکار شاہ عالم کے عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کیلئے مانگی گئی دعا

اس موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خد دمتگار سبباخان نے کہا کہ قومی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے دال چاول کا نياز بنوایا گیا ہے ۔ تاکہ تمام مذہب سے وابستہ لوگ کھا سکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز