گجرات :سستی شہرت پانے کیلئے ڈاکٹرنے خود کے نام لکھا آئی ایس آئی ایس کا دھمکی آمیز خط

Apr 28, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 08:50 PM IST

احمد آباد : آج پورے ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کے نام پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری ہو رہی ہے، جس کو لے کر کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس اپنا پاوں پسار رہا ہے۔ وہیں آئی ایس آئی ایس کے نام کا غلط استعمال کر کے کچھ لوگ سستی شہرت بھی حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

ایسا ہی ایک معاملہ گجرات کے سریندرنگر میں پیش آیا ، جہاں کے ڈاکٹر مکیش بھائی شکلا نے چند ماہ قبل دعوی کیا تھا کہ آئی ایس آئی ایس کے نام سے انہیں ایک خط عربی زبان میں ملا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ ایچ آئی وی پر تحقیق کر کے تم نے جو دوا کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے ، اس کو آئی ایس آئی ایس کے حوالے کر دو نہیں تو گلا کاٹ دیا جائے گا ۔

گجرات :سستی شہرت پانے کیلئے ڈاکٹرنے خود کے نام لکھا آئی ایس آئی ایس کا دھمکی آمیز خط

ڈاکٹرمکیش شکلا کو ملےآئی ایس آئی ایس کے خط کا معاملہ احمد آباد کرائم برانچ کو تحقیقات کے لئے دیا گیا تھا۔ آج اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں کرائم برانچ نے انکشاف کیا گیا کہ ڈاکٹرمکیش بھائی شکلا نے خود خط لکھ کر عربی میں گوگل کے ذریعہ ترجمہ کیا تھا ۔ اب کرائم برانچ ان کے خلاف پولیس اور قانون کو اس طرح گمراہ کرنے کو لے کر معاملہ درج کرنے تیاری کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز