ناگپور ٹیسٹ : اشون، رویندر جڈیجہ اور ایشانت شرما کی بہترین گیند بازی ، سری لنکا 205 پر آل آوٹ

آف اسپنر روی چندرن اشون، لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور فاسٹ بالر ایشانت شرما نے بہترین بالنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج جمعہ کو 79.1 اوور میں 205 رن پر سمیٹ دیا۔

Nov 24, 2017 04:57 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 04:57 PM IST

ناگپور: آف اسپنر روی چندرن اشون، لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور فاسٹ بالر ایشانت شرما نے بہترین بالنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج جمعہ کو 79.1 اوور میں 205 رن پر سمیٹ دیا۔اس کے بعد ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا ، مگر اس کا آغاز بھی کافی اچھا نہیں رہا اور سلامی بلے باز کے ایل راہل صرف سات رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے ایک وکٹ گنواکر 11 رن بنالئے تھے۔

سری لنکا نے ٹاس جیتنے سے قبل پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایشانت نے سری لنکا کے اوپنرز کو نپٹایا۔ اشون اور جڈیجہ درمیانی اور آخری آرڈر کے بلے بازوں کو سمیٹا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن کے مقابلے میں ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میدان پر اسپنروں کو اچھی مدد ملی جس کا فائدہ دونوں ہندوستانی اسپنروں اشون اور جڈیجہ نے اٹھایا۔ ایشانت نے 14 اوور میں 37 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ کولکتہ میں صرف آٹھ اوور ڈال کر خالی ہاتھ رہنے والے اشون نے اس بار 28.1 اوور میں 67 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے۔ کولکتہ کے پورے میچ میں صرف دو اوور ڈالنے والے جڈیجہ نے بھی 21 اوور کی گیند بازی کی اور 56 رن دے کر تین وکٹ لئے۔

ناگپور ٹیسٹ : اشون، رویندر جڈیجہ اور ایشانت شرما کی بہترین گیند بازی ، سری لنکا 205 پر آل آوٹ

سری لنکا کی جانب سے اوپنر دمتھ كرونارتنے نے 147 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کرونارتنے نے 2017 میں 1،000 رنز مکمل کرلئے۔اس سال یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ دوسرے بلے باز ہیں۔ کپتان دینش چنڈیمل نے 122 گیندوں میں چار چار اور ایک چھ کی مدد سے57 رن بنائے۔ اپنی اننگ کے دوران چنڈیمل نے 22 واں رن بنانے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رن بھی پورے کر لیے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز