ماہِ رمضان کے دوسرے جمعہ میں عالمی امن اورمسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مساجد میں کی گئیں دعائیں

Jun 09, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 11:45 PM IST

ممبئی: ممبئی میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کے موقع پرائمہ مساجدنے مغفرت کے عشرہ میں مسلمانوں اورمومنین کی مغفرت اورعالمی امن عرب دنیاکودرپیش مسائل کے حل کے لئے بارگاہ ایزدی میں گڑگڑاکردعائیں کیں،اس موقع پرشہر اورمضافات کی مساجدمیں مسلمانوں نے نمازدوگانہ اداکی۔مساجدکھچاکھچ بھری تھیں۔

جنوبی ممبئی میں جامع مسجد،مینارہ مسجد،زکریامسجد،باندرہ جامع مسجد،مخدوم ماہمی درگاہ،حضرت شیخ مصری درگاہ مسجد،حاجی اسماعیل حاجی الاناسینیٹوریم مسجد،حضرت بھٹکلی شاہ مسجدسمیت شہرکی سیکڑوں مساجدمیں نمازجمعہ انتہائی احتشام وروحانی جذبہ سے اداکی گئی۔

ماہِ رمضان کے دوسرے جمعہ میں عالمی امن اورمسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مساجد میں کی گئیں دعائیں

file photo

خطبہ نمازسے قبل بھٹکلی شاہ درگاہ کے امام وخطیب مولانا شاہدنے ماہ رمضان کے احکامات وہدایات پیش کیں اورکہاکہ ہمیں ماہ صیام میں اللہ کی رحمت، برکات اورفضیلت کانزول ہوتا ہے۔اس ہمیں زیادہ سے عبادت کرکے اللہ کے حضوراپنے گناہوں معافی طلب کی جانی چاہئے تاکہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ فضل وکرم حاصل کیاجاسکے۔

جنوب وسطی ممبئی کے اس مسلم اکثریتی علاقے انٹاپ ہل کے سنیئرانسپکٹرناصرشیخ نے کہاکہ علاقہ میں امن وامان کے لیے ہرایک تعاون حاصل ہے،ہماری کوشش ہونا چاہئے کہ شہریوں کودشواری پیش نہ آئے اورٹریفک میں ہماری وجہ سے کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے۔حال میں ہاکرس کوپیش آنے والی دشواری کوسنیئرانسپکٹرناصرشیخ بڑی خوش اسلوبی سے حل کرلیا۔اوراب ماہ رمضان کے دوران پھیری والے بخوبی کاروبارکررہے ہیں۔اس مسئلہ کوحل کرانے میں سلیم الوارے ،شبیربابا،علیم شیخ،اشتیاق شیخ،ذوالفقارمقری وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز