گجرات اسمبلی انتخابات 2017: دوپہر دو بجے تک 40 فیصد سے زیادہ پولنگ

Dec 14, 2017 09:09 AM IST | Updated on: Dec 14, 2017 04:02 PM IST

گاندھی نگر۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور راہل گاندھی کے لئے وقارکی جنگ کے ساتھ ہی حکمراں بی جے پی اور سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس کے لئے کرو یا مرو کی جنگ اور 2019کے لوک سبھا کا سیمی فائنل قرار دئے جارہے گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں کے چودہ اضلاع کی 93 سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ہورہی پولنگ میں دوپہر دو بجے تک چالیس فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پولنگ ابتدا میں دھیمی رہی لیکن بعد میں اس میں تیزی آگئی اور سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دوبجے تک چالیس فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے احمدآباد شہر کے سابرمتی اسمبلی حلقہ کے تحت رانپ میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ لال کرشن اڈوانی نے احمد آباد کے شاہ پور میں جب کہ ارون جیٹلی نے ویجل پور میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ اس دوران کانگریس نے مسٹر مودی کے ووٹ ڈالنے کے بعد سڑک پر چلنے کے سلسلے میں ان پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔

گجرات اسمبلی انتخابات 2017: دوپہر دو بجے تک 40 فیصد سے زیادہ پولنگ

گجرات میں ووٹ دینے کے لئے قطار میں کھڑے لوگ اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے۔

قبل ازیں کئی مقامات پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی جب کہ کچھ مقامات پر لوگوں نے مقامی مسائل کے سلسلے میں پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز