آکولہ میں مسابقتی امتحانات اور مسلم طلبہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

علاقہ ودربھ میں مسلم طلبا میں مسابقتی امتحانات کے رجحان کو فروغ دینے کی غرض سے ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

Oct 14, 2017 08:53 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 08:53 PM IST

 آکولہ۔ آکولہ کے شاہ بابو اردو اسکول و جونیئر کالج میں ’ مسابقتی امتحانات اور مسلم طلبا ‘ کےعنوان سےایک سیمنار کیا گیا۔ اس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے ماہرین نے شرکت کی اور طلبا کو کامیابی کے راز سکھائے۔

علاقہ ودربھ میں مسلم طلبا میں مسابقتی امتحانات کے رجحان کو فروغ دینے کی غرض سے ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ممبئی، پونے و دیگر شہروں سے ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے طلبا کو یو پی ایس سی و ایم پی ایس سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہونے کے گر سکھائے۔ اس کے ساتھ ہی اس سیمنار میں پرائیوٹ سیکٹر میں جاب حاصل کرنے کے طریقے بھی بتائے گئے۔ وہیں سب سے کم عمر میں آئی اے ایس بننے کا اعزاز پانے والے انصار شیخ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے طلبا سے خطاب کیا۔

آکولہ میں مسابقتی امتحانات اور مسلم طلبہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

آکولہ کے شاہ بابواردو اسکول و جونیئر کالج میں منعقدہ اس سیمنار میں طلبا نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس سیمنار میں کئی ایسے طلبا خصوصی طور پر شریک ہوئے جو مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان میں بھی زیادہ ترلڑکیوں نے مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے کا منشا ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ علاقے ودربھ سے بہت کم مسلم طلبا مسابقتی امتحانات میں حصہ لیتے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے  تعلیمی میدان میں سرگرم شخصیات آئے دن اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے طلبا کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز