پہلی بار سینسیکس 32000 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی نفٹی 9850 کے پار

Jul 13, 2017 01:21 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 01:21 PM IST

ممبئی۔ مانسون کی اچھی پیش رفت، کمپنیوں کے مضبوط سہ ماہی نتائج کی توقع اور مہنگائی کے اعداد و شمار میں نرمی کی وجہ سے بی ایس ای کا سنسیکس آج پہلی بار 32 ہزار پوائنٹس کو پار کر گیا۔ چوطرفہ خریداری کے دم پر سینسكس گذشتہ دن کے مقابلے میں 91.41 پوائنٹس بڑھ کر31896.23 پوائنٹس پر کھلا اور پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی 32 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے تجاوز کرگیا۔ تقریبا 240 پوائنٹس کی برتری برقرار رکھتے ہوئے ایک وقت یہ 32044.40 پوائنٹس کو چھونے میں کامیاب رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ریئل اسٹیٹ، ایف ایم سی جی اور سرمایہ جاتی اشیاء کے گروپ میں رہی۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں آئی ٹی سی میں سب سے زیادہ تیزی اور او این جی سی میں سب سے بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی نفٹی بھی 64.35 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 9880.45 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

پہلی بار سینسیکس 32000 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی نفٹی 9850 کے پار

پہلی بار سینسیکس 32000 اور نفٹی 9850 کے پار، ریکارڈ اونچائی پر شئیر بازار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز