مہورت کاروبار میں سنسیکس 246 پوائنٹ اچھلا ، نفٹی نے 68 پوائنٹ کی چھلانگ لگائی

یوروپی بازاروں سے ملی تیزی کی خبر کے درمیان مہندرا اینڈ مہندرا اور انفوسس جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت دیوالی کے مہورت کاروبار میں بی ایس ای کا سنسیکس 245.77پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 35,000 پوانٹ کی اونچائی کو پار کرتا ہوا 35,237.68پوائنٹ پر بند ہوا۔

Nov 07, 2018 08:29 PM IST | Updated on: Nov 07, 2018 08:29 PM IST

یوروپی بازاروں سے ملی تیزی کی خبر کے درمیان مہندرا اینڈ مہندرا اور انفوسس جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت دیوالی کے مہورت کاروبار میں بی ایس ای کا سنسیکس 245.77پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 35,000 پوانٹ کی اونچائی کو پار کرتا ہوا 35,237.68پوائنٹ پر بند ہوا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی اسی دوران 68.40پوائنٹ کی تیزی میں 10,598.40پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ سنسیکس کی 30میں سے 28 کمپنیوں میں تیزی رہی اور نفٹی کی 50میں سے 48کمپنیاں ہرے نشان میں رہیں۔ سنسیکس کی گراوٹ میں رہنے والی دو کمپنیاں بھارتی ایرٹیل (0.34) ایکسس بینک (0.08)رہی۔

مہورت کاروبار میں سنسیکس 246 پوائنٹ اچھلا ، نفٹی نے 68 پوائنٹ کی چھلانگ لگائی

مہورت کاروبار میں سنسیکس 246پوائنٹ اچھلا، نفٹی نے 68پوائنٹ کی چھلانگ لگائی

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں پر سرمایہ کار مہربان رہے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.81فیصد یعنی 118.75پوائنٹ چڑھ کر 14,846.84 پوائنٹ پر اور اسمول کیپ 1.19یعنی 171.27پوائنٹ کی تیزی میں 14,586.72پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں آج 2497 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1941کمپنیوں کے شیئروں کے دام بڑھ گئے اور محض 429کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی جبکہ 127 کمپنیوں کے شیئروں کے قیمت مہورت کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے بعد کسی تبدیلی کے بغیر بند ہوئی ۔ بی ایس ای کے تمام 20گروپوں کے انڈیکس تیزی میں رہی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز