سیکس سی ڈی فرضی ، اب مجھے آبروریزی کے الزام میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے : ہاردک پٹیل

Nov 19, 2017 10:12 AM IST | Updated on: Nov 19, 2017 10:12 AM IST

مانسا (گجرات) : پاٹيدار ریزویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے رہنماہاردک پٹیل نے آج کہا کہ سوشل میڈیا میں جاری ان کی جنسی سی ڈی فرضی و جعلی ہیں اور اب انہیں آبروریزی کے الزام میں پھنسانے کی سازش ہو رہی ہے مگر وہ ڈرنے والے نہیں ۔ انہوں نے آج یہاں منعقد ہ ایک اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ان کی لڑائی جاری رہے گی۔ انہیں پتہ ہے کہ بی جے پی کی جگہ اگر دوسری پارٹی گجرات میں آئے گی تو اس سے مسائل مکمل طور پر دور نہیں ہوں گے مگر وہ اس گھمنڈی پارٹی کو ہرانا چاہتے ہیں۔ اس وقت گجرات میں 182 میں سے بی جے پی کو 60 نشستیں بھی نہیں ملنی چاہئے۔

اگر اس بار بھی بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پیسے اور تکبر کی ریاست کے چھ کروڑ عوام پر فتح ہو گئی۔ میں عزت نفس سے سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے تعلیم، صحت وغیرہ جیسے مسائل پر حکومت پر بھی حملہ کیا۔ بی جے پی میں گئے اپنے سابق ساتھیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی بجائے انہیں الگ سے تحریک چلانی چاہیے تھی۔

سیکس سی ڈی فرضی ، اب مجھے آبروریزی کے الزام میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے : ہاردک پٹیل

ہاردک نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے لہجے کی نقل کرکے ان کا مذاق بھی اڑايا تھا۔ ترقی کے ایشو پر بھی مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ گجرات کے انتخابات کے لئے مسٹر مودی 30 اجلاس کریں گے۔ اس کا جواب ہم 60 اجلاس کرکے دیں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز