اداکارہ اورسماجی کارکن شبانہ اعظمی نے تین طلاق کو بتایا غیر انسانی ، فوری طور پر ختم کرنےکی اپیل

May 21, 2017 07:15 PM IST | Updated on: May 21, 2017 07:15 PM IST

ممبئی : اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ مسلم معاشرے میں چلی آرہی تین طلاق کی روایت غیر انسانی ہے اور یہ ہر مسلم خاتون کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ شبانہ اعظمی کے مطابق مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور تین طلاق کو ختم کرنے کے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔

شبانہ کا کہنا ہے کہ 'تین طلاق غیر انسانی ہے اور ہر مسلم خاتون کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مکمل طور غیر انسانی ہے اور مسلم خواتین کو مساوات یا بااختیار بنانے کے ان کے حق سے محروم کرتا ہے۔ ' ایک سوال کے جواب میں شبانہ کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں بھی کہیں بھی تین طلاق کی اجازت نہیں دی گئی ہے،ملک بھر میں تین طلاق پر بڑی بحث چل رہی ہے، تین طلاق کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے کچھ درخواستوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

اداکارہ اورسماجی کارکن شبانہ اعظمی نے تین طلاق کو بتایا غیر انسانی ، فوری طور پر ختم کرنےکی اپیل

ایک پروگرام میں شبانہ کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے کی ترقی کا واحد سچا اور صحیح طریقہ یہ کہ وہاں کی خواتین کتنی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جو خواتین مضبوط ہیں، انہیں دیگر خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے اور انہیں دیگر امدادی گروپوں کی تشکیل کرنی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز