Live Results Assembly Elections 2018

سلمان خان کا گال چومناچاہتے ہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر دبنگ اسٹار سلمان خان کا گال چومنا چاہتے ہیں۔

Dec 05, 2018 02:09 PM IST | Updated on: Dec 05, 2018 02:13 PM IST

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر دبنگ اسٹار سلمان خان کا گال چومنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' کا نیا گانا ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے میں سلمان خان بھی خصوصی رول میں نظرآئیں گے جس کے لئے سلمان نے جب ٹویٹ کیا تو شاہ رخ خان نے اس کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا ہے۔ یہ گانا رلیزہونے کے بعدسلمان نے خاص ٹویٹ کیا ۔

انہوں نے لکھا ’’دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام، عشق بازی کے نام‘‘۔ شاہ رخ نے بھی اس ٹویٹ کا خاص اندازمیں جواب دیا ہے۔ انہوں نے سلمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’ فلم ’زیرو‘ کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ کاشکریہ بھائی۔ پھر سے آپ کاگال چومنے کا من کررہا ہے‘‘۔

سلمان خان کا گال چومناچاہتے ہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

سلمان خان اور شاہ رخ خان

گانا ’عشق باز‘ میں شاہ رخ (بوآ سنگھ ) کے کردار میں ہیں جو سلمان کی گود میں چڑھتے اور فوربس انڈیا سلیبریٹی فہرست: سلمان خان سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹی

Loading...

ان کا گال چومتے دکھائی دیتے ہیں اسی وجہ سے شاہ رخ نے اپنا ٹویٹ کیا ہے۔

فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو جلوہ گرہوگی۔ آنند ایل رائے کی ہدایت والی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ کیٹرینہ کیف اور انوشکاشرماکے بھی اہم کردارموجود ہیں۔

شادی کے بعد پرینکا اورنک کا ہاٹ فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر ہوا وائرل، دیکھیں تصویریں

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز