شہنشاہ جذبات دلیپ کمارسے ملنے پہنچے کنگ خان ، سائرہ بانو نے کہا : منہ بولا بیٹا

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کچھ دن اسپتال میں رہنے کے بعد اب گھر واپس آ چکے ہیں اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Aug 16, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 12:38 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کچھ دن اسپتال میں رہنے کے بعد اب گھر واپس آ چکے ہیں اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ یوں تو دلیپ کمار کی کیفیت جاننے والوں کی فہرست کافی طویل ہے ، لیکن شاہ رخ خان دلیپ کمار کا حال چال جاننے کیلئے ان کے گھر پہنچے۔

شاہ رخ خان نے دلیپ کمار سے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا ۔ آپ کو بتا دیں کہ دلیپ کمار شاہ رخ کو اپنا منہ بولا بیٹا مانتے ہیں اور شاہ رخ کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ وہ دلیپ کمار کے مداح ہیں اور انہی کو دیکھ کر وہ فلموں میں آئے تھے ۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ اور دلیپ کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارسے ملنے پہنچے کنگ خان ، سائرہ بانو نے کہا : منہ بولا بیٹا

قابل ذکر ہے کہ دو اگست کو پانی کی کمی اور انفیکشن کی شکایت کے بعد دلیپ کمار کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تقریبا ایک ہفتہ تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کے بعد ان کو ڈسچارج کردیا گیا اور وہ گھر واپس آ گئے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز