شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا : 24 گھنٹے پہلے ہی کانگریس نے انہیں نکال دیا تھا

Jul 21, 2017 03:33 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 03:33 PM IST

احمد آ باد : گجرات کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا نے جمعہ کو کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے انہیں 24 گھنٹے پہلے ہی نکال دیا تھا۔ اپنی 77 ویں سالگرہ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے واگھیلا نے کہا کہ میری پارٹی نے مجھے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے، میں نے اپنا نام بھگوان شنکر کے نام پر رکھا ہے۔ میں زہر بھی ہضم کرسکتا ہوں۔ میں 77 سال کا ہو گیا ہوں۔ میں نہیں چھوڑ رہا ہوں۔ آپ لوگ (حامیوں) میرے لئے سنجیونی ہو۔

واگھیلا نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی انہیں فری ہینڈ نہیں دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ واگھیلا پہلے بھی کانگریس پر اسمبلی انتخابات سے قبل ہوم ورک نہ کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا : 24 گھنٹے پہلے ہی کانگریس نے انہیں نکال دیا تھا

بتا دیں کہ واگھیلا کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب صدارتی انتخابات میں گجرات کے غیر بی جے پی ممبران اسمبلی نے این ڈی اے امیدوار رام ناتھ كووند کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں کانگریس کے 8 ممبر اسمبلی شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ تمام واگھیلا خیمہ کے ہی بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز