Live Results Assembly Elections 2018

شینا بورا قتل کیس میں نیا موڑ ، اندرانی نے شوہرپیٹر اورڈرائیورپر لگایا سازش کا الزام ، کالز ڈیٹیل کا مطالبہ

سنسنی خیز شینا بورا قتل معاملہ نے آج یہاں اُس وقت ایک نیا موڑلے لیا جب کیس کی اہم ملزمہ اندرانی مکھرجی نے اپنے شوہر اور میڈیا مغل پیٹر مکھرجی اور ڈرائیو رپر شینا بورا کو اغواء کرنے اور قتل کے بعد ثبوت مٹانے کا الزام لگاتے ہوئے پیٹر کے کالزریکارڈ کا مطالبہ کیا ہے ۔

Nov 15, 2017 11:24 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 11:24 PM IST

ممبئی : سنسنی خیز شینا بورا قتل معاملہ نے آج یہاں اُس وقت ایک نیا موڑلے لیا جب کیس کی اہم ملزمہ اندرانی مکھرجی نے اپنے شوہر اور میڈیا مغل پیٹر مکھرجی اور ڈرائیو رپر شینا بورا کو اغواء کرنے اور قتل کے بعد ثبوت مٹانے کا الزام لگاتے ہوئے پیٹر کے کالزریکارڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

اندرانی مکھرجی نے عدالت میں بدھ کو ایک درخواست داخل کی اور پیٹر کے ایک دوسرے موبائیل نمبر کے ریکارڈ طلب کیے ہیں اور اسی نمبر سے شینا کے قتل کی سازش رچی گئی تھی۔اس کی تصدیق ان کے وکیل گنجانمنگلا نے کی ہے۔اندرانی نے کہا کہ شینا حسد،دھوکہ اور آپسی رنجش کی وجہ سے ایسے لوگوں کا شکار بن گئی جن سے وہ پیار اور بھروسہ کرتی تھی۔عدالت نے کہا کہ درخواست کی کاپی پیٹر اور سی بی آئی کو دی جائے۔دوسرے گواہ شیاموررائے سے وکیل دفا ع نے جرح کی ۔

شینا بورا قتل کیس میں نیا موڑ ، اندرانی نے شوہرپیٹر اورڈرائیورپر لگایا سازش کا الزام ، کالز ڈیٹیل کا مطالبہ

واضح رہے کہ شینا بورا کو 24اپریل 2012کو اس کی ماں نے مبینہ طورپر قتل کرادیا ،اندرانی کے سابق شوہرشنجیو کھنہ ،ڈارئیورشیاموررائے نے اندرانی کے شوہر پیٹر مکھرجی کے ساتھ سازش رچی تھی۔شینا بورا کی نعش کو 25اپریل 2012کو پین ۔کھپولی روڈ پر دفن کردیا گیا تھا۔رائے کو 21اپریل 2015کو کھار پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے معاملہ میں گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو شینا بورا کے قتل کی کہانی پیش کی اور اس کے بعد اندرانی اور کھنہ کو گرفتا رکیا گیا۔ 29ستمبر 2015کو کیس سی بی آئی کے حوالے کیا گیا ۔پہلی چارج شیٹ 19نومبر 2015کو داخل کی گئی۔ اسی روز پیٹر کو گرفتار کیا اور فروری 2016میں ضمنی فردجرم عائد کی گئی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز