بابا صاحب نے سنسکرت میں داخلہ نہ ملنے پر فارسی زبان پرعبورحاصل کیا : شیخ لعل پٹیل

بابا صاحب کے تعلق سے شیخ نے بتایا کہ بابا صاحب حصول تعلیم کے دوران سنسکرت زبان لینا چاہتے تھے لیکن انھیں داخلہ نہیں ملا اس لیے انھوں نے فارسی زبان پر عبور حاصل کیا ۔

Apr 15, 2017 05:26 PM IST | Updated on: Apr 15, 2017 05:28 PM IST

اورنگ آباد۔  ملک  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی ایک سو چھبیس ویں جینتی منا رہا ہے ۔  ای ٹی وی  ٹیم نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ کام کرنے والے ایڈو کیٹ شیخ لعل پٹیل سے  بات چیت کی اور بھیم راؤ کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی ۔  ایڈوکیٹ شیخ لال پٹیل نے بابا صاحب کی زندگی پر کتاب لکھنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ جلد ہی ان کی  کتاب منظر عام پر آسکتی ہے ۔  بھارت رتن  اور دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اورنگ آباد کو اپنا میدان عمل بنایا ۔ اورنگ آباد کے چھاونی علاقے میں وہ مقیم رہے ۔ اس دوران کئی لوگ ان کے رابطے میں آئے جن میں   ایک  اہم نام ایڈوکیٹ شیخ لال پٹیل کا ہے۔  شیخ لال پٹیل کو بابا صاحب کے پی اے کے طور پر چار سال کام کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔ شیخ لال پٹیل  کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ  بابا صاحب نے عالمی سطح پر جو مکتوبات روانہ کیے، وہ شیخ لال پٹیل کے ٹائپ کردہ ہوتے تھے ۔ ایڈوکیٹ شیخ لال نے اپنی یادوں کو آج تازہ  کیا ۔

شیخ لال پٹیل کو اسی بنیاد پر دلت برادری سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے ،  عوامی تقریبات  میں انھیں پیش پیش  رکھا جاتا ہے ،  پٹیل بھی ان تقریبات میں  پورے انہماک سے شرکت کرتے ہیں ۔ کئی اعزازات سے انھیں نوازا جاچکا ہے۔ بابا صاحب کے تعلق سے شیخ نے بتایا کہ  بابا صاحب  حصول تعلیم کے دوران سنسکرت زبان لینا چاہتے تھے لیکن انھیں داخلہ نہیں دیا  گیا  اس لیے انھوں نے فارسی زبان پر عبور حاصل کیا ۔ بابا صاحب  آٹھ زبانوں پر عبور رکھتے تھے  لیکن انھں نے صرف انگریزی زبان میں ہی  کتابیں لکھی ہیں جن کا بعد میں مراٹھی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ۔ شیخ لال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  دلت مسلم اتحاد کےعلمبردار تھے ۔ انھوں نے کبھی تفریق نہیں کی لیکن   دستور ہند کے معمارجیسی عظیم شخصیت پر اردو میں جیسا کام ہونا چاہیئے تھا وہ نہیں ہو پایا ۔  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرپراردو میں  برائے نام کتابیں دستیاب ہیں ۔

بابا صاحب نے سنسکرت میں داخلہ نہ ملنے پر فارسی زبان پرعبورحاصل کیا : شیخ لعل پٹیل

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز