اب شیو سینا نے کہا : مودی لہر پھیکی پڑگئی ، راہل گاندھی میں ہے ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت

شیو سینا نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی اہل ہیں ۔

Oct 26, 2017 09:58 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 09:58 PM IST

ممبئی : شیو سینا نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی اہل ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی لہر اب پھیکی پڑ چکی ہے۔

راوت نے کہا کہ جی ایس ٹی کو نافذ کئے جانے کے خلاف گجرات کے لوگوں میں ناراضگی اس بات کو اشارہ ہے کہ بی جے پی کو الیکشن میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ راوت نے یہ باتیں ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کہی۔ خیال رہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات دسمبر میں ہونے والے ہیں اور اس کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

اب شیو سینا نے کہا : مودی لہر پھیکی پڑگئی ، راہل گاندھی میں ہے ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت

انہوں نے سوشل میڈیا کے ایک گروپ کے ذریعہ کانگریس کے نائب صدر کا مذاق اڑانےکیلئے استعمال کئے جانے والے نام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے قابل ہیں، انہیں پپو کہنا غلط ہے۔ پروگرام میں ریاست کے وزیر تعلیم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ونود تاوڑے بھی موجود تھے۔

راوت نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی سیاسی طاقت عوام ہیں، ووٹرس ہیں، وہ کسی کو بھی پپو بنا سکتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز