شاہ نے کہا تھا نتیش کمار جیت جائے گا تو پاکستان خوشی منائےگا، تو کیا اب پاکستان خوشی منا رہا ہے: شیو سینا

Jul 28, 2017 02:56 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 02:56 PM IST

ممبئی : جے ڈی یو اور بی جے پی کے اتحاد کو گھر واپسی کہنے پر شیو سینا نے جمعہ کو طنز کرتے ہوئے دونوں جماعتوں پر نشانہ سادھا ۔ شیوسینا نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو جو ابھی پھولے نہیں سما رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

گزشتہ سالوں میں بہار کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ہوئی بیان بازی کو یاد دلاتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ جو دو لیڈر ان ایک دوسرے کی تعریف کررہے ہیں، وہ ایک دوسرے کے لئے اگلے زہر پر کس طرح صفائی پیش کریں گے۔

شاہ نے کہا تھا نتیش کمار جیت جائے گا تو پاکستان خوشی منائےگا، تو کیا اب پاکستان خوشی منا رہا ہے: شیو سینا

شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھا گیا ہے کہ 'امت شاہ نے کہا تھا کہ نتیش کمار جیت جائے گا تو پاکستان خوشی مناےگا، تو کیا اب پاکستان خوشی منا رہا ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے خود نتیش کے ساتھ اتحاد کرکے پاکستان کو خوش کر دیا ہے۔

ترجمان میں لکھا گیا ہے کہ 'نتیش نے مودی پر سیکولر نہ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے بی جے پی پر آر ایس ایس کی نظریے کے مطابق کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ نتیش نے یہاں تک کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے مسلمانوں کا قتل کیا تھا۔

ترجمان میں بی جے پی پر سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملہ میں نتیش نے بی جے پی کے خلاف بولا ، تو اب پارٹی ایسی سخت تنقید کو کیسے بھولے گی۔ خیال رہے کہ نتیش کمار نے بدھ کو آر جے ڈی سے الگ ہو کر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت کا دعوی پیش کیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کو دوبارہ وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا اور آج انہوں نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرلیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز