گجرات ماڈل کی ہوا نکل گئی، 2019 کے انتخابات میں یہ ڈھہہ نہ جائے: شیوسینا

گجرات انتخابات کے نتائج کو شیوسینا نے بی جے پی کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی بتاتے ہوئے لکھا ہے، "گجرات ماڈل کی ہوا نکل گئی۔

Dec 19, 2017 03:08 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 03:08 PM IST

ممبئی۔ بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اس پر حملہ کیا ہے۔ شیو سینا نے کہا کہ ان نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گجرات کا ماڈل ہل گیا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ گجرات میں ووٹ جٹانے کے لئے بی جے پی کا جذباتی مسائل اور ہندو۔ مسلم تنازعہ کو بھنانا قابل مذمت ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھا ہے، "بی جے پی کے رہنماؤں میں سے کسی نے بھی 22 سالوں میں حاصل کردہ ' وکاس' کے بارے میں بات نہیں کی۔

گجرات انتخابات کے نتائج کو شیوسینا نے بی جے پی کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی بتاتے ہوئے لکھا ہے، "گجرات ماڈل کی ہوا نکل گئی۔ بی جے پی کے لئے ہماری یہی دعا ہے کہ 2019 کے انتخابات میں یہ ڈھہہ نہ جائے۔ "

گجرات ماڈل کی ہوا نکل گئی، 2019 کے انتخابات میں یہ ڈھہہ نہ جائے: شیوسینا

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے: فائل فوٹو۔

شیو سینا نے اس سے پہلے پیر کے روز آئے نتائج کے بعد کہا تھا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس انتخابات میں 'حقیقی فاتح' کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئی ہے۔ شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ اقتدار میں آنا کوئی "بڑی بات " نہیں ہے۔ کانگریس الیکشن ضرور ہاری ہے، لیکن اس نے بی جے پی کو ہرا دیا۔ راوت نے کہا، "آپ نے دیکھا کہ بی جے پی اقتدار میں آ رہی ہے، لیکن حقیقی فاتح کانگریس پارٹی ہی ہے۔ وہ بیشک ہار گئی ہے لیکن انہوں نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز