شیوسینا کا وزیر اعظم پر شدید حملہ، کہا مودی نے گجرات الیکشن کو نیچ سطح پر پہنچا دیا

ممبئی۔ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ حکومت میں شامل شیوسینا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات انتخابات کو نيچ سطح پر پہنچانے کا کام کیا ہے۔

Dec 13, 2017 08:36 AM IST | Updated on: Dec 13, 2017 08:36 AM IST

ممبئی۔ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ حکومت میں شامل شیوسینا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات انتخابات کو نيچ سطح پر پہنچانے کا کام کیا ہے۔ شیو سینا نے پارٹی کے ترجمان اخبار 'سامنا' کے آج کے اداریہ میں لکھا ہے کہ گجرات کے عوام نے کانگریس کو 22 سال پہلے اسی طرح کی وجوہات پر پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔ مسٹر مودی خوشحالی اور ترقی کے مسائل کو نظر انداز کر کے اپنی آبائی ریاست میں انتخابی مہم کے دوران تو تو میں میں کرنے میں لگے ہوئے ہیں، جو انہیں اب بند کر دینی چاہئے۔

شیوسینا نے مسٹر مودی پر گجرات انتخابی مہم کو ' نیچ سطح' تک پہنچانے کا الزام لگایا۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں مسٹر مودی کے پاکستان اور کانگریس سے متعلق بیان پر نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

شیوسینا کا وزیر اعظم پر شدید حملہ، کہا مودی نے گجرات الیکشن کو نیچ سطح پر پہنچا دیا

شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز