ممبئی میں شیوسینا لیڈر سچن ساونت کا گولی مار کر قتل

Apr 23, 2018 11:48 AM IST | Updated on: Apr 23, 2018 11:48 AM IST

ممبئی۔ بائیک سوار دو جرائم پیشہ افراد نے شیوسینا لیڈر سچن ساونت کو بوریولی علاقہ میں گولی مار کر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے گوکل نگر میں جائے وقوعہ پر پہلے تو ساونت کو بدمعاشوں نے روکا ،پھر ان کو گولی ماردی۔ انہیں فوراً ہی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ ان کے قتل کے وجو ہات کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ سینئر پولیس افسران نے واقعہ کے بارے میں زیادہ تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔

ممبئی میں شیوسینا لیڈر سچن ساونت کا گولی مار کر قتل

شیوسینا لیڈر سچن ساونت: تصویر، ٹوئٹر۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز