شیو سینا کا یوگی آدتیہ ناتھ کو مشورہ ، اب متنازع بیان نہیں کام کرکے دکھانا ہوگا

Mar 19, 2017 10:28 AM IST | Updated on: Mar 19, 2017 10:28 AM IST

ممبئی : شیوسینا نے گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی کے ہونے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مشورہ دیا ہے ۔ شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ میرے پاس اس پر تبصرہ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے ،کیونکہ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت اپنی خواہش کے مطابق کسی کو بھی اترپردیش کا وزیر اعلی مقرر کر سکتی ہے۔

کیا آپ متنازع بیانات کے ماہر یوگی اترپردیش کو سنبھال پائیں گے؟ اس سوال پر راوت نے کہا کہ اچھا ہوگا اگر آدتیہ ناتھ تنازع پیدا کرنے والے بیانات سے بچیں ، کیونکہ اس سے ریاست میں افراتفری کا ماحوال پیدا ہوگا۔

شیو سینا کا یوگی آدتیہ ناتھ کو مشورہ ، اب متنازع بیان نہیں کام کرکے دکھانا ہوگا

راوت نے کہا کہ ان کے متنازع بیانات اب کام نہیں کریں گے ، کیونکہ اب وہ ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں ۔ اگر وہ اس طرح کے تبصرے کریں گے تو پوری ریاست کا ماحول خراب ہو جائے گا ۔ اب انہیں ترقی کی بات کرنی چاہئے۔

ایودھیا میں رام مندر بنانے کے وعدے پر راوت نے کہا کہ اب اگر یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد بھی رام مندر نہیں بن پایا ، تو پھر وہ کبھی نہیں بن پائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز