شیوسینا نے بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف کھولا مورچہ

Sep 25, 2017 08:05 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 08:06 PM IST

 مالیگاؤں۔ مہاراشٹر میں وقت وقت پر مختلف سماجی، عوامی اور سیاسی مدعوں کو لیکر شیو سینا بی جے پی کو گھیرتی اور اپنی تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ اس وقت بڑھتی مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے ۔ ایسے میں شیو سینا جو مرکزی حکومت میں شامل ہے، وہ مالیگاؤں میں اپنی ہی سرکار کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہے ۔

شیوسینا نے مانا کہ سچ مچ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی کسانوں کے قرض معاف کرنےکا مطالبہ بھی کیا ۔

شیوسینا نے بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف کھولا مورچہ

ملک میں بڑھتی مہنگائی کی ذمہ دار مرکزی اور ریاستی سرکار کو ٹھہراتے ہوئے مالیگاؤں شہر میں شیوسینا کی جانب سے مرکزی اور ریاستی سرکار کے خلاف مورچہ نکال کر احتجاج کیا گیا۔ ایڈیشنل کلکٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے شیوسینا کی خواتین ونگ نے راستے پر چولہے جلا کر روٹیاں سینکیں اور گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کی مذمت کی۔ صحافیوں نے پوچھا کہ آپ بھی تو سرکار میں شامل ہیں۔ تب عہدے داروں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیں۔ ہم عوام کے مسئلے پر بالا صاحب ٹھاکرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک چلاتے ہیں اور آگے بھی چلاتے رہیں گے۔

shiv

شہر کے چتھرپتی شیواجی کے مجسمے سے بیل گاڑیوں سمیت نکالا گیا یہ مورچہ ایڈیشنل کلکٹر کے دفتر تک پہنچا۔ مگر اس مورچہ سے مقامی شیوسینا کے ایم ایل اے اور وزیر دادا بھسے غیر حاضر نظر آئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز