خواجہ معین چشتی کی درگاہ میں دیواروں پر چاندی کا پترچڑھانے کا کام جاری

Sep 11, 2017 10:41 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 10:41 PM IST

اجمیر: حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں آستانہ شریف کے باب الداخلہ کے پاس دیواروں پر چاندی کا پتر چڑھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ چاندی مزارشریف کی باہری دیواروں پر لگائی جارہی ہے۔ تقریباً ایک ہزا ر کلو گرام چاندی کے یہ پتر ایک عقیدت مند نے پیش کیے ہیں۔ جس کی مراد پوری ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ مزار شریف کے دونوں اہم دروازے بھی چاندی کے ہیں اور مزار کے چاروں طرف چاندی کے کٹہرے چاندی کے لگے ہوئے ہیں۔

چاندی کا موجودہ کام مکمل ہونے کے بعد آستانہ شریف کی دیواریں مزید پرکشش ہوجائیں گی۔ امید ہے کہ یہ کام محرم سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ آستانہ شریف کے گنبد پر پہلے سے ہی ہے جسے رام پور کے نواب نے کرایاتھا۔

خواجہ معین چشتی کی درگاہ میں دیواروں پر چاندی کا پترچڑھانے کا کام جاری

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز