بی جے پی اورآر ایس ایس کارکنان کو کیرالہ میں نشانہ بنانے کی اسمرتی ایرانی نے کی مذمت

احمد آباد۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی گجرات بی جے پی کی جانب سے نکالی جانے والی گورو یاترا کے تیسرے دن جالود پہنچیں جہاں پر ان کا بی جے پی کارکنان نے زور دار استقبال کیا۔

Oct 03, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 07:53 PM IST

احمد آباد۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی گجرات بی جے پی کی جانب سے نکالی جانے والی گورو یاترا کے تیسرے دن  جالود پہنچیں جہاں پر ان کا بی جے پی کارکنان نے زور دار استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گجرات میں بی جے پی کی جانب سے ایک سے  15 اکتوبر کے دوران پورے گجرات میں گورو یاترا نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے دوران 138 اجلاسوں کو خطاب کیا جائے گا۔ گورو یاترا کے لئے دو روٹ طے کیے گئے ہیں ۔ ایک روٹ کی قیادت گجرات کے نائب وزیراعلی نتن پٹیل کررہے ہیں جبکہ دوسرے روٹ کو گجرات بی جے پی کے صدر جيتووگھانی قیادت کر رہے ہیں۔ اس یاترا میں حصہ لینے کے لئے کئی مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گجرات آ رہے ہیں ۔

اس سفر کا اختتام 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا ۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ حصہ لینے کے لئے احمد آباد آنے والے ہیں ۔ گورو یاترا میں حصہ لینے والی اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے لوگ جس طریقے سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کی ہم  مذمت کرتے ہیں۔  ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی کے لوگ ہمارے کارکنان کو موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کریں گے تو ہم اس کا جواب ڈیموکریٹک طریقے سے دیں گے۔

بی جے پی اورآر ایس ایس کارکنان کو کیرالہ میں نشانہ بنانے کی اسمرتی ایرانی نے کی مذمت

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز