زائرہ وسیم سے فلائٹ میں چھیڑچھاڑ پر سوشل میڈیا پر پھوٹا غصہ ، ....تو عام خواتین کو کن حالات کا کرنا پڑتا ہوگا سامنا

Dec 10, 2017 05:18 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 05:18 PM IST

ممبئی: عامر خان کی ہٹ فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زارا وسیم کے ساتھ دہلی اور ممبئی کے درمیان پرواز کے دوران چھیڑچھاڑ کے واقعہ نے سنسنی پھیلادی ہے اور سارے ملک میں اس واقع کی مذمت جارہی ہے۔ اداکارہ کے ذریعہ ویڈیو بناکر جاری کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے اورکہا جارہا ہے کہ ایک معروف شخصیت کے ساتھ یہ ہوتا ہے تو عام خواتین کو کن حالات کاسامناکرناپڑتاہوگا۔

ایئر لائنز نے زارا وسیم سے معذرت طلب کی ہے اور کہاہے کہ اس طرح کی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادھر جموں کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس واقعہ پر تشویش کااظہار کیا ہے اور ممبئی پولیس سے آن لائن رابطہ قائم کیا ہے، جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

زائرہ وسیم سے فلائٹ میں چھیڑچھاڑ پر سوشل میڈیا پر پھوٹا غصہ ، ....تو عام خواتین کو کن حالات کا کرنا پڑتا ہوگا سامنا

محبو بہ نے کہا کہ دوبیٹیوں ماں کی حیثیت سے اس واردات نے انہیں جھنجھوڑ دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ انتظامیہ موثر کارروائی کرے گی اور قصور وار کے خلاف سخت اقدام کرے گی۔

عمر عبداللہ نے واقعہ کے ردعمل میں مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ’ائر لائن وستارا کو پولیس کے ساتھ مل کر (چھیڑ چھاڑ کے مرتکب) شخص کی شناخت کرلینی چاہیے۔ اس کے خلاف کیس درج کرکے قانونی کاروائی شروع کی جانی چاہیے‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز