اب سونو نگم نے ٹویٹ کیا اذان کا ویڈیو ، لکھا : گڈ مارننگ

Apr 23, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 12:34 PM IST

ممبئی : لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعہ اذان پر سوال اٹھاکر چوطرفہ تنقید کی زد میں آئے گلوکار سونو نگم نے اب ایک اور ٹویٹ کیا ہے۔ سونو نگم نے اب اپنے پچھلے ٹویٹ کو صحیح قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے 'ثبوت کے طور پر اذان کی آواز کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں فجر کی اذان کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ ٹویٹس میں سونو نے لکھا ہے گڈمارننگ انڈیا۔

دو منٹ 20 سکینڈ کے اس ویڈیو کو اب تک 1724 بار ری ٹویٹ اور 4094 بار لائک کیا جا چکا ہے۔ اس پر اب تک ڈیڑھ ہزار سے زیادہ لوگ کمنٹس کر چکے ہیں۔

اب سونو نگم نے ٹویٹ کیا اذان کا ویڈیو ، لکھا : گڈ مارننگ

خیال رہے کہ سونو نگم نے 17 اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے ٹویٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے اذان کو شور شرابہ بتاتے ہوئے اپنی شکایت کی تھی۔ سونو نے کہا تھا کہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن پھر بھی مجھے روزانہ صبح 5 بجے اذان کے شور سے اٹھنا پڑتا ہے۔ سونو نے گرودوارہ اور مندروں میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سوال کھڑے کئے تھے۔ سونو کے اس ٹویٹ کے بعد ان کی چوطرفہ تنقید شروع ہوگئی تھی اور انہیں بعد میں میڈیا کے سامنے آکر اپنی صفائی بھی پیش کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز