سونو نگم نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اشتعال انگیزی کا سہارا لیا : ابوعاصم اعظمی

Apr 17, 2017 09:45 PM IST | Updated on: Apr 17, 2017 09:45 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم کے فجر کی اذان پر پابندی عائد کئے جانے والے ٹوئیٹر پر تبصرہ پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر سماجوادی پارٹی نے سونو نگم کے اس بیان کو شہرت حاصل کر نے کا ایک سستا طریقہ قرار دیا اور کہا کہ سونو نگم جیسے لوگ اس ملک میں بدامنی پیدا کرنے اور فرقہ پرستی کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کے بیانات دیتے ہیں تاکہ ان کو اسی بہانے شہرت حاصل ہوجائے ۔اسی لئے فلمی دنیا سے وابستہ اداکار ، گلوکار اس قسم کے اسٹنٹ کر تے رہتے ہیں ۔سونو نگم نے بھی سستی شہرت کیلئے یہ بیان دیا ہے تاکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا ہو ۔ کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں فجر کی اذان سے قلبی سکون میسر آتا ہے اورلوگ بیدار بھی ہوجاتے ہیں فجر کی سے متعلق سونو نگم کے اس بیہودہ بیان کو نظرانداز کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ بیان اس نے شہرت حاصل کر نے کیلئے ہی دیا تھا ۔

ٹوئیٹر پر گلوکار کا ایک ٹوئٹ نے تمام انسانوں میں نفرت پیدا کردی ہے ایسے لوگ ہی نفرت کے سوداگر ہیں ۔ سونو نگم پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جانے چاہئے کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے سونو نگم جیسے افراد پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا امن و امان بحال رہے۔

سونو نگم نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اشتعال انگیزی کا سہارا لیا : ابوعاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی: فائل فوٹو

ابوعاصم اعظمی نے سخت لہجہ اختیار کر تے ہوئے سونو نگم کو فوری طو رپر گرفتار کر نے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اس قسم کے لوگوں پر روک لگانی کی بھی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی پوری آزادی ہے ایسے میں اس قسم کے فرقہ پرست عناصر ماحول خراب کر نے کیلئے یہ کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز