جماعت اہل حدیث کے معروف محدث محمد داؤدراز دہلوی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مشتمل شمارہ نکالنے کیلئے میٹنگ

امع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی کے جانب سے جماعت اہل حدیث کے معروف محدث، مفسراورداعی وخطیب علامہ محمدداؤدراز دہلوی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مشتمل ایک قیمتی شمارہ نکالنے کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔

Sep 29, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:54 PM IST

ممبئی :جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی کے جانب سے جماعت اہل حدیث کے معروف محدث، مفسراورداعی وخطیب علامہ محمدداؤدراز دہلوی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مشتمل ایک قیمتی شمارہ نکالنے کی میٹنگ آج شام مسجداہل حدیث مومن پورہ میںمنعقد کی گئی، جس میں ممبئی ومضامات کے مؤقرعلمی شخصیات کومدعو کیاتھا۔واضح ہوکہ عروس البلاد ممبئی کی قدیم جامع مسجدمومن پورہ میں علامہ محمدداؤدرازؔرحمہ اللہ نے تقریباً بارہ سال تک امامت وخطابت کے فرائض انجام اوراسی اثناء بخاری شریف کی ترجمہ وتشریح بھی کیاجوکہ کافی مقبول ہے۔اس سلسلے میں مسجدکے ذمہ داران اوراحباب جماعت کو اس کی شدیدکمی محسوس کی جارہی تھی کہ علامہ رحمہ اللہ علمی خدمات پر سیمینارمنعقد کیاجائے۔

مشترکہ میٹنگ میں بات رکھی گئی کہ اس بار صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے اجلاس عام میں علامہؒ کے خدمات پر مبنی خصوصی شمارہ شائع کیاجائے ۔ اس سلسلے میں مولاناعبدالجلیل مکی حفظہ اللہ نے ہندوبیرون ہنداحباب جماعت وقلماروں کی ایک مکمل ٹیم کے ذریعہ اس مقصد کوپایۂ تکمیل تک پہنچانے کاعزم مصمم کیا ہے اورجس میں قلمکاروں نے مختلف عناوین کے تحت اپنے قلمی رشحات پیش کرنے کا وعدہ بھی کیاہے۔

جماعت اہل حدیث کے معروف محدث محمد داؤدراز دہلوی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مشتمل شمارہ نکالنے کیلئے میٹنگ

معلوم ہوکہ یہ خصوصی شمارہ بنام’’علامہ محمدداؤدرازؔدہلوی رحمہ اللہ :حیات وخدمات‘‘ کے لیے منعقد کی گئی میٹنگ مکمل طورپرکارآمد رہی ہے اورعلماء کرام کے اشتراک سے سال نو کے موقع جمعیت کے اجلاس میں رونمائی کی پوری توقع ہے۔ مجلس کی ابتداء معروف عالم دین قاری نجم الحسن فیضی ؍حفظہ اللہ کے تلاوت کلام اللہ سے ہوئی، اورابتدائی کلمات شیخ عبدالحکیم عبدالمعبودمدنی؍حفظہ اللہ معروف داعی وخطیب ممبئی نے پیش کی۔

اس موقع پرشیخ عبدالحکیم مدنی نے کہاکہ یہ بہت ہی پرمسرت موقع ہے کہ جس میں احباب جماعت کی ایک پوری ٹیم یہاں اکٹھی ہوئی،مومن پورہ مسجدکی جانب سے خصوصی شمارہ نکالے جانے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا’کہ اس طرح کی پیش قدمی ضروری ہے تاکہ آنے والی نسل علامہ ؒکے عملی ودینی خدمات سے مستفیدہوسکے۔شیخ عبدالجلیل مکی نے کہاکہ ’علامہ رحمہ اللہ نے ۱۲؍سال تک یہاں اپنی خدمات انجام دیں جوکہ اس مسجدکے لیے انتہائی فخر کی بات ہے ،ہماری ذمہ داری بنتی ہے ہم ان کے مساعیٔ جمیلہ کو نسل نو تک پہنچائیں، لوگ علماء کو بھول رہے ہیں ایسے میں مسجدکایہ قدم انتہائی اہم ہے۔

اس موقع صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے امیرشیخ عبدالسلام سلفی؍ حفظہ اللہ،شیخ محمدمقیم فیضی،شیخ محمود احمدفیضی پرتاپ گڑھی،شیخ کفایت اللہ سنابلی،شیخ ارشدسکراوی،شیخ اسماعیل رافعی،شیخ ہلال احمدسلفی ایڈیٹرماہنامہ الاتحادممبئی ،شیخ اسلم صیادسنابلی بطورخاص موجود رہے اورمفیدمشوروں سے نوازا۔مجلس شیخ عبدالجلیل مکی کی دعائیہ کلمات سے اختتام پذیرہوئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز