ممبئی میں دردناک حادثہ ، لوکل الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے پل پربھگڈر، 22 مسافرہلاک ، متعدد کی حالت سنگین

یہاں الفنٹسن روڈ اسٹیشن کے فٹ اوور برج پر آج ہوئے بھگدڑ میں کم از کم 15 افراد کی موت اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔

Sep 29, 2017 12:40 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 02:14 PM IST

ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئیل کی آمد سے چند گھنٹے قبل صبح تقریباً ساڑھے 9اور 10بجے کے درمیان ویسٹرن ریلوے کے الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوورپل پر چڑھنے کے دوران مچی بھگڈر کے نتیجے میں22افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 40 مسافروں کو نزدیکی کنگ ایڈورڈ میموریل (کے ای ایم ) اسپتال میں داخل کیا گیا ،جن میں نصف شدید طورپر زخمی ہیں۔

الفیسٹن ریلوے اسٹیشن ویسٹرن ریلوے کااورپریل سینٹرل ریلوے کالوکل اسٹیشن ہے اور دونوں کو ایک فٹ اوورپل جوڑتا ہے ۔چندسال میں آس پاس کے علاقوں میں تجارتی دفاتر کھل جانے کے سبب یہاں مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ سینٹرل ریلوے نے پریل اسٹیشن ٹرمنل بھی بنادیا ہے ،لیکن فٹ اوورپل کی کمی اور اس کی چوڑائی کو کشادہ کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ فی الحال اسے ایک بڑا حادثہ قراردیا گیا ہے کیونکہ پہلی بار ممبئی کے کسی لوکل اسٹیشن پر بھگڈر کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔دونوں اسٹیشن دادرٹرمنل کے جنوبی سمت میں واقع ہیں ۔

ممبئی میں دردناک حادثہ ، لوکل الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے پل پربھگڈر، 22 مسافرہلاک ، متعدد کی حالت سنگین

پولیس کے مطابق ممبئی میں بھاری بارش کے درمیان اسٹیشن کا سمینٹ کا شیڈگرنے کی افواہ کے بعداپنی جان بچانے کی کوشش میں بھگڈر مچ گئی اور مسافر ایک دوسرے پر گرتے چلے گئے ۔وزیرریلوے ہوائی اڈے سے ولے پارلے اسٹیشن پہنچنے والے تھے اور وہاں انہیں ایک لوکل ٹرین میں ویسٹرن ریلوے کے ہیڈکوارٹرز چرچ گیٹ اسٹیشن تک سفرکرنا ہے ،جہاں وہ زائد لوکل شروع کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں اور دوسرا پروگرام سینٹر ل ریلوے کے سی ایس ٹی پر دوپہر 3بجے ہونے والا ہے ۔

elphinstone-railway-station

قابل ذکر ہے کہ الفنٹسن ریلوے اسٹیشن پر عام طورپر کافی بھیڑ رہتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس برج سے ہر منٹ میں 200 سے 250 لوگ گزرتے ہیں ۔ برج کولے کر پہلی بھی وارننگ دی گئی کہ وہ کبھی بھی کسی بھی بڑے حادثہ کا شکار ہوسکتا ہے۔ لیکن انتظامیہ کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ ریلوے کے سبھی سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ برج کے پاس ہی کئی بڑے دفاتر بھی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ وہاں درگا پوجا کے پنڈال بھی لگے ہوئے ہیں۔ نو راتری کی وجہ سے وہاں عقیدت مندوں کی بھی بھیڑ تھی۔

Stampede 2

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز