ممبئی میں دردناک حادثہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم، 10 ، 10 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان ، وزیر ریل کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے

وزیرریل نے سیفٹی کمشنر کی سربراہی میں حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جوکہ 10روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔جبکہ مرنے والوں کے ورثاء 10-10لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Sep 29, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 05:17 PM IST

ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئیل کی آمد سے چند گھنٹے قبل صبح ویسٹرن ریلوے کے الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوورپل پر چڑھنے کے دوران بھگڈر مچ گئی اوراس کے نتیجے میں22افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 22مسافروں کو نزدیکی کنگ ایڈورڈ میموریل (کے ای ایم ) اسپتال میں داخل کیا گیا ،جن میں32 شدید طورپر زخمی ہیں۔اس کے سبب وزیرریل کو مظاہروں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

دریں وزیرریل نے سیفٹی کمشنر کی سربراہی میں حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جوکہ 10روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔جبکہ مرنے والوں کے ورثاء 10-10لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ممبئی میں دردناک حادثہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم، 10 ، 10 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان ، وزیر ریل کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے

واضح رہے کہ صبح تقریباً ساڑھے 9اور 10بجے کے درمیان الفیسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر مچ گئی اور اس کے کئی اسباب بتائے جارہے ہیں ،دراصل اُس وقت گھن گرج کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی اوراس تنگ زینے والے پل سے گزرنے کے دوران ایک مسافر پھسل گیا جسے بچانے کے چکر میں دوسرے لوگ ایک دوسرے پر گڑتے چلے گئے اور ایک بڑا حادثہ پیش آگیا ۔

A relative of a stampede victim grieves at a hospital in Mumbai

ویسٹرن ریلوے اورسینٹرل ریلوے لائنیں قریب سریب واقع ہیں اور الفسٹن روڈ اور پریل اسٹیشن واقع ہیں اور مذکورہ پل دونوں لوکل اسٹیشنوں کو ایک جوڑتا ہے ۔ان دونوں اسٹیشنوں کے اطراف میں چندسال میں بڑے بڑے ملکی اور بین الاقوامی تجارتی دفاتر کھل جانے کے سبب یہاں مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ سینٹرل ریلوے نے پریل اسٹیشن ٹرمنل بھی بنادیا ہے ،لیکن فٹ اوورپل کی کمی اور اسے کشادہ کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں کیا گیا ۔حالانکہ مقامی ایم پی اور ایم ایل اے اور ریلوے پسنجر ز ایسوسی ایشن نے بھی پل کو کشادہ کرنے کی درحواست کی تھی ،لیکن اس پرعمل نہیں کیا گیا ہے۔

Footwear of the victims of a stampede are seen below a railway station's pedestrian overbridge in Mumbai

محکمہ ریلوے نے اسے ایک بڑا حادثہ قراردیا ہے کیونکہ پہلی بار ممبئی کے کسی لوکل اسٹیشن پر بھگڈر کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔دونوں اسٹیشن دادرٹرمنل کے جنوبی سمت میں واقع ہیں ۔

Policemen inspect the site of a stampede at a railway station's pedestrian overbridge in Mumbai

پولیس کے مطابق ممبئی میں بھاری بارش کے درمیان اسٹیشن کا سمینٹ کا شیڈگرنے کی افواہ کے بعداپنی جان بچانے کی کوشش میں مسافرہڑبڑا کر بھاگنے لگے اور بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں مسافر ایک دوسرے پر گرتے چلے گئے ۔پہلے وزیرریلوے ہوائی اڈے سے ولے پارلے اسٹیشن پہنچنے والے تھے اور وہاں انہیں ایک لوکل ٹرین میں ویسٹرن ریلوے کے ہیڈکوارٹرز چرچ گیٹ اسٹیشن تک سفرکرناتھا ،لیکن انہوں نے کے ای ایم اسپتال کا رُخ کیا اور ممبئی کے لوکل اسٹیشنوں کے سبھی فٹ اوورپل کی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور خستہ حال پلوں کی فوری مرمت اور تنگ زینوں والے پلوں کو کشادہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ،اس سلسلے میں سفیٹی ایڈٹ رپورٹ دس روز میں پیش کردی جائے گی ۔

A stampede victim is carried on a stretcher at a hospital in Mumbai

حادثے کے فوری بعد شیوسینا اور این سی پی کے ورکروں نے الفسٹن روڈ اسٹیشن اور اسپتال کے باہر وزیرریل کے خلاف مظاہرے کیے ،این سی پی کے مظاہرے کی قیادت ایم پی ایڈوکیٹ مجید میمن کررہے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز