شیئر بازار میں افراتفری ، صرف پانچ منٹ میں ہی ڈوب گئے 3 لاکھ کروڑ روپے ، اب کیا کریں سرمایہ کار

جمعرات کو شروعاتی کاروبار میں سینسیکس پانچ منٹ میں ہی 1000 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تین لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔

Oct 11, 2018 11:59 AM IST | Updated on: Oct 11, 2018 11:59 AM IST

امریکی بازاروں میں آئی گراوٹ کی وجہ سے دنیا بھر کے شیئر بازار میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہندوستانی شیئر بازار پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جمعرات کو شروعاتی کاروبار میں سینسیکس پانچ منٹ میں ہی 1000 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تین لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ حالانکہ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو فی الحال گھبرانا نہیں چاہئے ۔ اس گراوٹ میں اچھے اور مضبوط فنڈامینٹل والی کمپنیوں کے شیئروں میں سرمایہ کاری کرنا فائدے مند رہے گا۔

بدھ کو شیئر بازار بند ہونے کے بعد بی ایس ای پر لسٹیڈ کمپنیوں کے شیئروں کی قیمت کل 13839750.40کروڑ روپے تھی ، جو کہ جمعرات کی صبح پانچ منٹ میں ہی گر کر 13539080.69کروڑ روپے ہوگئی ۔ ایسے میں سرمایہ کاروں کے 3.42 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔

شیئر بازار میں افراتفری ، صرف پانچ منٹ میں ہی ڈوب گئے 3 لاکھ کروڑ روپے ، اب کیا کریں سرمایہ کار

علامتی تصویر

ایپل پروڈکٹس کی ڈیمانڈ گرنے کی خبروں کے پیش نظر امریکہ میں ٹیکنالوجی شیئروں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ ساتھ ہی ساتھ بانڈ ییلڈ میں آئی تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا پیسہ شیئر بازار سے نکال کر بانڈ مارکیٹ میں لگانا شروع کردیا ہے۔ انہیں سب وجوہات کی بنا پر امریکی بازار میں بدھ کو گراوٹ درج کی گئی ۔ جمعرات کی صبح ایشیائی بازار پر بھی ان کا اثر دیکھنے کو ملا ۔ جاپان ، چین اور ہندوستانی بازاروں میں گراوٹ درج کی گئی۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز