بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کا دعوی ، آئندہ دیوالی سے پہلے رام مندر کی تعمیر ہو جائے گی شروع

Nov 20, 2017 11:00 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 11:00 PM IST

جے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی کا خیال ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر عدالت میں ہندو اور مسلمانوں کی رضامندی کے بعد آئندہ دیوالی سے پہلے شروع کر دی جائے گی۔ مسٹر سبرامنیم سوامی نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سب کچھ درست رہا تو اجودھیا میں رام مندر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر بنانے کے لئے ماحول بھی تیار ہو رہا ہے۔ شیعہ بورڈ نے مان لیا ہے کہ رام جنم بھومی پر رام مندر بننا چاہئے۔مسلم خواتین بھی اس کے حق میں ہیں۔ دیگر فریقوں اس سے اتفاق نہیں ہے تو انہیں بھی منا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے ہی آنا چاہئے، وہ باہر باہمی سمجھوتے کے حق میں نہیں ہیں۔ مسٹر سوامی نے کہا کہ انہوں نے اجودھیا میں پوجا کرنے کے بنیادی حق پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ اس پر اگلی سماعت پانچ دسمبر کو ہوگی۔ سماعت کا عمل مارچ تک چلنے اور اس کا فیصلہ جولائی اگست تک سامنے آنے کا امکان ہے۔ مقدمے کے پورے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ اس لیے انہیں یقین ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا اور دیوالی سے پہلے رام جنم بھومی میں مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ مسٹر سوامی نے کہا کہ کانگریس 2019 میں حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے لیکن اس کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کا دعوی ، آئندہ دیوالی سے پہلے رام مندر کی تعمیر ہو جائے گی شروع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز