حاجی علی درگاہ کے پاس سے ناجائز قبضے ہٹانے کے لئے دو ہفتہ کی مہلت

Jul 03, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Jul 03, 2017 08:00 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ممبئی کی حاجی علی درگاہ کے آس پاس 908مربع میٹر علاقہ سے ہر طرح کے ناجائز قبضے ہٹانے کے لئے مہاراشٹر سرکار کو دوہفتہ کی مہلت دی ہے۔

جسٹس جگدیش سنگھ کیہر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑکی بنچ نے حاجی علی درگاہ بورڈ کی درخواست پر جاری حکم میں کہا ہے کہ درگاہ کے آس پاس سے غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لئے مہاراشٹر سرکار کو دوہفتہ کا وقت دیا جارہا ہے۔

حاجی علی درگاہ کے پاس سے ناجائز قبضے ہٹانے کے لئے دو ہفتہ کی مہلت

حاجی علی درگاہ: فائل فوٹو

عدالت نے اس حوالے سے جنوبی ممبئی کے کولابہ زون کے نائب افسر سے کہا ہے کہ اگر قبضے ہٹانے کا کام مقررہ مدت میں شروع نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز