مہاراشٹر میں اسکولی طلبہ نے صفائی بیداری کا پیغام دینے کے لیے ریلی کا کیا اہتمام

Jan 11, 2017 12:16 PM IST | Updated on: Jan 11, 2017 12:16 PM IST

ناندیڑ۔ ملک بھر میں سوچھ بھارت کے عنوان سے چلائی جا رہی یہ مہم مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سوچھ مہاراشٹر کے نام سے چلائی جارہی ہے ۔اس کے تحت ناندیڑ میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے آج اسکولی طلبہ نے ایک ریلی کا اہتمام کیا ۔  حکومت کی جانب سے ملک بھر میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے ۔اس مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت نے پورے ملک سے پانچ سو شہروں کا انتخاب کیا ہے اور ان کے بیچ مقابلہ آرائی ہو رہی ہے ۔ صفائی کے معاملہ میں جس شہر میں زیادہ بہتر انتظامات پائے گئے اسے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔

ریلی کے ذریعہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت بتانے کی کوشش کی گئی ۔ گندگی کے سبب پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ۔ مکانوں میں اور عوامی مقامات پر صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی نصیحت کی گئی ۔ ماحول میں پاکیزگی اور صفائی کی وجہ سے کس طرح خوش گوار زندگی گذاری جاسکتی ہے یہ بات بچوں نے اپنے ہاتھوں میں لئے پلے کارڈ س کی مدد سے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی  ۔ صفائی مہم کے تحت نکالی گئی ریلی میں دیگر طلبہ کے علاوہ اردو میڈیم کے طلبہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ طلبہ کی رہنمائی کے لئے اساتذہ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ۔

مہاراشٹر میں اسکولی طلبہ نے صفائی بیداری کا پیغام دینے کے لیے ریلی کا کیا اہتمام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز