دنیوی علم کے ساتھ دینی علم کے جانکار کو ہی گجرات وقف بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے : صوفی سید جامی اشرف

گجرات وقف بورڈ میں ہونے والا گھوٹالہ اور موجودہ چیئرمین کی میعاد مکمل ہونے کا معاملہ جہاں ایک طرف ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، وہیں اس معاملہ کو لے کرگجرات اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے

Mar 24, 2017 09:19 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 09:19 PM IST

احمد آباد :گجرات وقف بورڈ میں ہونے والا گھوٹالہ اور موجودہ چیئرمین کی میعاد مکمل ہونے کا معاملہ جہاں ایک طرف ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، وہیں اس معاملہ کو لے کرگجرات اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔ اس کے باوجود گجرات حکومت کوئی بھی فیصلہ لینے میں ناکام نظرآ رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر دہلی سینٹرل وقف كونسل کے ممبر صوفی سید جامی اشرف نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

سید جامی اشرف گجرات حج کمیٹی کی جانب سے ہونے والے قرعہ اندازی کے پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آئے تھے ۔ اس موقع پر گجرات میں وقف بورڈ سے وابستہ کئی معاملوں پر بات چیت کی اور کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ کسی ایسے آدمی کو اس عہدہ پرفائز کیا جائے ، جسے دنیوی علوم کے ساتھ دینی علم کی بھی اتنی ہی معلومات ہو ۔ تاکہ وہ صحیح طریقہ سے وقف جائیداد کی دیکھ بھال کر سکے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

دنیوی علم کے ساتھ دینی علم کے جانکار کو ہی گجرات وقف بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے : صوفی سید جامی اشرف

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز