بھیونڈی میں صحافت پر سپموزیم کا انعقاد ، پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تفصیلی گفتگو

Mar 29, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 11:32 PM IST

بھیونڈی :آج ملک کے تمام ہلچل پرنگرانی کا کام ہو یاعوام کو بیداراور با خبر کرنے کا ۔ جمہوریت کا چوتھا ستون میڈیا پراس کی ذمہ داری ہے ۔ بھیونڈی میں یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے نصاب میں شامل صحافت کے پرچہ کی رہمنائی کے لیے رئیس اسکول اینڈ جوننیر کالج میں صحافت اہمیت، تاریخ اور تکنیک کے موضوع پر ایک سپموزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اورسوشل میڈیا پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر طلبہ نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اس پروگرام سے میڈیا کےمتعلق بہت کچھ سیکھنےکو ملا ، جو کہ ہمارے نصاب کے لئے انتہائی کارآمد ہے ۔پروگرام میں مقررین نے طاقتوراور انتہائی اہم و عوام پر بہت جلد اثر انداز ہونے والی صحافت پر روشنی ڈالی۔

بھیونڈی میں صحافت پر سپموزیم کا انعقاد ، پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تفصیلی گفتگو

مقررین نے موجودہ میڈیا پر الزامات بھی عائد کیے کہ موجودہ دور میں ملک میں عوام کے مابین مذہبی اختلافات اور دوریاں اگر کوئی کم کرسکتا ہے ، تو وہ صحافت ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داری ٹھیک سے نہیں نبھا رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز