جنسی استحصال کا کیس : تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال کے خلاف الزامات طے

Sep 28, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 07:04 PM IST

ممبئی : تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال پر ساتھی خاتون ملازم کی آبروریزی کے معاملہ میں الزامات طے ہوگئے ہیں۔ ان کے خلاف ریپ اور جنسی طور ہراساں کئے جانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ سال 2013 کا ہے۔ الزم ہے کہ گوا میں تھنگ فیسٹ کے دوران ایک پانچ ستارہ ہوٹل کی لفٹ میں ترون تیج پال نے اپنی ساتھی خاتون ملازم کا جنسی استحصال کیا تھا۔

ضلع جج وجیا پال نے ترون تیج پال کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 376 ، 354 اے اور بی ، 341 اور 342 کے تحت الزامات طے کئے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 نومبر سے شروع ہوگی۔

جنسی استحصال کا کیس : تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال کے خلاف الزامات طے

تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال۔ گیٹی امیج

قبل ازیں ممبئی ہائی کورٹ کی گوا بینچ نے آبروریزی کے کیس ترون تیج پال کے خلاف الزامات طے کئے جانے پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا اور گوا حکومت کو نوٹس جاری کرکے سینئر صحافی کی عرضی پر اس سے جواب طلب کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز